ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سپریم کورٹ نے تمل ناڈو میں کسانوں کی خودکشی کے معاملہ میں امدادی قیمت پر رپورٹ مانگی

سپریم کورٹ نے تمل ناڈو میں کسانوں کی خودکشی کے معاملہ میں امدادی قیمت پر رپورٹ مانگی

Wed, 03 May 2017 19:22:03    S.O. News Service

نئی دہلی، 3/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تمل ناڈو میں کسانوں کی خود کشی کے مسئلہ پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کو تمام فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت کے بارے میں لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے اٹھائے جا رہے اقدامات کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔گزشتہ 28/اپریل کو تمل ناڈو حکومت نے سپریم کورٹ کے سامنے دعوی کیا تھا کہ ریاست میں ایک بھی کسان نے خودکشی نہیں کی ہے، جن کسانوں نے خودکشی کی ہے،اس کے پیچھے ان کی ذاتی وجہ تھی، کسانوں نے حکومت کے اس جواب پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ خودکشی کے پیچھے قرض اور خشک سالی ہی وہ وجہ تھی، جس کی وجہ سے کسانوں نے ایسا قدم اٹھایا۔اس سے قبل 17/اپریل کو سپریم کورٹ نے تمل ناڈو میں کسانوں کی طرف سے خودکشی کے معاملے میں جدوجہد کررہے کسانوں کو عرضی دائر کرنے کی اجازت دے دی تھی۔13/اپریل کو کسانوں کی خودکشی کے معاملے پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے تمل ناڈو حکومت کو جم کر پھٹکار لگائی تھی۔عدالت عظمی نے اس معاملے پر ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کر تے ہوئے دو ہفتے میں جواب دینے کی ہدایت دی تھی۔سپریم کورٹ نے تمل ناڈو حکومت سے کہا تھا کہ اس درخواست کو دیگر درخواستوں کی طرح نہیں لیں، اسے زیادہ توجہ دیں۔عدالت نے کہا تھا کہ ریاستی حکومت ایسے معاملے پر خاموش نہیں رہ سکتی۔عدالت عظمی نے کہا کہ یہ ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کا خیال رکھے، کسانوں کی حالت تشویشناک ہے۔
 


Share: